اپنا چہرہ خواجہ سرا شخص جیسا لگتا ہے، ایمان علی

Thursday, June 10th, 2021, 01:34:15 PM

لاہور:ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ خواجہ سرا جیسا ہے۔ایمان علی کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سارے لوگ انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور چہرے سے مطمئن نہیں۔ایمان علی نے بتایا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں اور ان کا چہرہ ہر وقت سیلفی نکالنے جیسا نہیں۔ایمان علی کے مطابق وہ جب بھی سیلفی نکالنے کی کوشش کرتی ہیں، تب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی شکل کسی مخنث شخص جیسی ہے، اس لیے وہ سیلفی نہیں نکالتیں۔

اداکارہ کی جانب سے خود کو خواجہ سرا جیسا قرار دیے جانے پر اب ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بے وقوف قرار دیا ہے۔رابعہ انعم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ان بے وقوف اداکاروں کو خاموش کرائے، وہ آئے روز انتہا درجے کی بے وقوفی کی باتیں کرتے ہیں۔رابعہ انعم نے لکھا کہ اب ایمان علی کو لگتا ہے کہ خسرا یا خواجہ سرا کا لفظ استعمال کرنا انتہائی خوشگوار احساس ہے۔