شہزادہ ہیری و میگھن مارکل آگ بگولہ، وجہ کیا بنی؟؟

Thursday, June 10th, 2021, 01:31:03 PM

گزشتہ برس شاہی خاندان سے الگ ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کے نام سے متعلق غلط خبریں شائع کرنے پر متعدد برطانوی نشریاتی اداروں کو نوٹسز جاری کردیے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں 4 جون کو پہلی بیٹی للی بیٹ 'للی' ڈیانا مانٹ بیٹن ونڈسر کی پیدائش ہوئی تھی۔
جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوتی ہے، جوڑے نے بیٹی کا نام بھی رکھ دیا تھا اور اس حوالے سے بی بی سی سمیت دیگر چند برطانوی نشریاتی اداروں نے غلط خبریں بھی شائع کی تھیں۔بیٹی کے نام کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد دعوووں پر خبریں شائع کرنے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی قانونی ٹیم نے تمام اداروں کو قانونی نوٹس بھجوا دیے۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کی جانب سے خبر شائع کرنے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی قانونی ٹیم نے ان سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو قانونی نوٹسز بھجوائے ہیں۔اسی حوالے سے ڈیلی میل نے بتایا کہ شہزدہ ہیری اور میگھن مارکل نے بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ بھی کی ہے۔شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو شاہی جوڑے کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس موصول ہوچکا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔