پرتگال نے اسرائیل کا غرور خا ک میں ملا دیا

Thursday, June 10th, 2021, 12:58:34 PM

لسبن: یورو کپ سے پہلے کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال نے اسرائیل  پرخچے اڑا دئے۔ پرتگال نے میچ میں 4 گول داغے جبکہ اسرائیل کوئی گول سکور نہ کر سکی۔
میچ کے 42ویں منٹ میں پرتگال کے برونو فرنینڈز نے پہلا گول کیا اور 44ویں منٹ میں رونالڈو نے یہ لیڈ دوگنی کر دی۔ بعد ازاں کینسیلو اور فرنینڈز کے دوسرے گول نے اسرائیل کا قلع قمع کر دیا اور یوں پرتگال نے یہ میچ 4 کے مقابلے میں صفر گول سے اپنے نام  کر لیا۔