بھارتی اداکار بومن ایرانی کے گھر سوگ کا سمائ

Thursday, June 10th, 2021, 12:50:33 PM

لاہور:بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔اداکار نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی، انہوں نے 32 سال کی عمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندہ دل کی مالک خاتون تھیں، انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپانڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو ان کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔