بابوسرٹاپ پر سردی سے 3 سال کی بچی کاانتقال

Thursday, June 10th, 2021, 12:03:35 PM

ناران:سیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب ہوگئی جس کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر 3 سال کی بچی انتقال کرگئی۔ریسکیو انچارج کے مطابق سیاحوں کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم اور مکینک کے ساتھ پہنچی تھی۔ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ناران سے ہے جبکہ یہ خاندان سیاحت کیلئے بابوسر  آیا تھا۔