قلندرزکی دھمال نے  یونائیٹڈ کودھول چٹا دی

Thursday, June 10th, 2021, 11:50:32 AM

ابو ظبی:پاکستان سپر لیگ کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔قلندرز کے راشد خان نے 5 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا حقدار قرار پائے۔ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 23 رنز بناکرناقابل شکست رہے جب کہ بین ڈنک نے 17 ، محمد فیضان اورفخرزمان نے 9،9 رنزبنائے۔
اس سے قبل یونائیٹڈ کی ٹیم کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور  یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔