ملک  بھر میں سورج آگ برسانے لگا،گرمی کی شدید لہر

Thursday, June 10th, 2021, 11:27:37 AM

اسلام آباد: سورج نے تیور دکھائے تو شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت مزید اضافہ ہوگا۔جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچا تو شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر ہیٹ ایگزاشن یا ہیٹ سٹروک کا باعث بن سکتی ہے۔ شہری غیر ضروری گھر سے ہر گز نہ نکلیں۔ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ گرمیوں میں شہری پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ورنہ پٹھوں میں کھینچا سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔