نوکیا نے بہترین فیچرز سے لیس سستا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کر دیا

Wednesday, June 9th, 2021, 01:18:55 PM

ایچ ایم ڈی گلوبل نے خاموشی کے ساتھ نیا فون نوکیا سی 01 پلس متعارف کرادیا ہے جو اس کمپنی کا سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔یہ فون کمپنی کے اینڈرائیڈ گو ایڈیسن کا احصہ ہے جس میں متعدد بہترین فیچرز جیسے ڈوئل سم سپورٹ اور اوکٹا کور پراسیسر موجود ہیں۔فون میں 5.45 انچ کا ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے اتھ دیا گیا ہے۔فون کے اندر یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے۔فون میں ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایسس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔فون کا آپریٹنگ سسٹم چہرے کی شناخت کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی قسم کا بائیومیٹرک تحفظ ڈیوائس کا حصہ ہے۔اس میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے ۔اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے۔یہ فون سب سے پہلے روس میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 6490 روبل (لگ بھگ 14 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔