محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کے لیے وبال جان،ایک اور ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

Wednesday, June 9th, 2021, 12:32:26 PM

کراچی: محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کے لیے وبال جان بن گئی۔ پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی حیدرآباد اور کوٹری سٹیشن کے درمیان اتری، دریائے سندھ پل کے قریب ہونے کے سبب ٹرین کی سپیڈ کم تھی جس کے سبب خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافروں کو نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کے مطابق بوسیدہ بوگیاں اور ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہیں۔ ملت ایکسپریس کے جان لیوا حادثے کے بعد صرف تیسرے دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق جلد بوگی ٹریک پر چڑھا کر ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔