پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بالکل بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں:  فواد چوہدری 

Wednesday, June 9th, 2021, 11:59:17 AM

اسلام آباد:ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بالکل بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کو سندھ قوم پرست جماعت بنانے پر تل گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم  لیگ (ن) صرف جی ٹی روڈ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فوجی اڈے امریکا کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ اس  سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینیکے لیے صاف انکار کردیاہے۔