انٹرنیشنل گولز میں میسی پیچھے ،بھارتی فٹبالر آگے

Wednesday, June 9th, 2021, 11:53:18 AM

ممبئی:بھارت کی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ گول کرنے کی دوڑ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل چھیتری نے قطر کے درالحکومت دوحہ میں ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائی میچ میں بنگلادیش کے خلاف 2 گول کرنے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بھارت نے اس میچ 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان نے انٹرنیشنل گولز میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑیا ہے اور ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔سنیل نے بین الاقوامی مقابلوں میں 74 گول کیے ہیں جبکہ میسی اب تک 72 گول کرسکے ہیں ۔