ملک بھر میں کورونا دم توڑنے لگا، 1,118  نئے کیسز

Wednesday, June 9th, 2021, 10:49:41 AM

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے پھیلا میں مسلسل کمی آنے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوگئی۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔