ملک بھر میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ؟؟

Wednesday, June 9th, 2021, 10:47:20 AM

اسلام آباد:وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لوگ اب رجسٹر بھی ہو رہے ہیں اور ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے، ملک میں آج کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد لگوائیں۔