جیف بیزوز کا بچپن کا خواب، خلائی سفر کرنے کی تیاری کر لی

Tuesday, June 8th, 2021, 05:38:39 PM

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کا بچپن کا خواب اب پورا ہونے والا ہے۔جیف بیزوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی کمپنی بلیو اوریجن کے خلا میں مسافر لے کر جانے والے پہلے مشن کا حصہ ہوں گے۔57 سالہ ارب پتی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اس خلائی سفر میں اپنے بھائی مارک کو ساتھ لے کر جائیں گے۔جیف بیزوز نے اس پوسٹ میں بتایا '5 سال کی عمر سے میں خلا کے سفر کا خواب دیکھ رہا ہوں، 20 جولائی کو میں اپنے بھائی کے ساتھ یہ سفر کروں گا، ایک عظیم ترین ایڈونچر اپنے بہترین دوست کے ساتھ'۔بلیو اوریجن ان چند اہم ترین خلائی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو لوگوں کو خلا کی سیر کرانے کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔