سٹاک مارکیٹ میں مندی

Tuesday, June 8th, 2021, 05:17:16 PM

لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کی آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنا لیا جس کے باعث 100 انڈیکس اتار چڑھا کے بعد 154.68 پوائنٹس مندی کے بعد 48147.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 26 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 800 شیئرز کا لین دین ہوا۔