ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا تسلسل جاری

Tuesday, June 8th, 2021, 05:15:33 PM

لاہور:ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید 47 پیسے مہنگی ہو گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 47 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 155 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔