چینی چوروں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا،  انصاف کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی

Tuesday, May 11th, 2021, 05:07:23 PM

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنہوں نے چینی مہنگی کی ان کو معاف نہیں کروں گا، چاہے میری حکومت چلی جائے، طاقتور کو قانون کے تابع لانا بڑا جہاد ہے، سٹیٹس کو اور مافیاز کے خلاف کامیابی سے لڑ رہے ہیں، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، جسٹس منیر کے ایک فیصلے سے انصاف کا نظام متاثر ہوا، انصاف کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، عید کی چھٹیوں میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، بھارت میں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے، بھارت میں 22 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، تیسری لہر میں بھارت کے حالات سب کے سامنے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کے باعث سب سے زیادہ نقصان غریب طبقہ کو ہوتا ہے، قوم سے اپیل ہے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے پر عمل کریں، پاکستان میں کیسز تیزی سے اوپر نہیں جا رہے جو خوش آئند ہے، ساری دنیا میں ویکسین کی کمی ہو گئی، کوشش کر رہے ہیں ملک میں ویکسین تیار کریں، لاک ڈان سے ہمارے جیسے اور سرکاری ملازمین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، لاک ڈان سے صرف مزدور متاثر ہوتے ہیں۔