عید پر ویکسینیشن مراکزکتنے دن بند رہیں گے؟؟

Tuesday, May 11th, 2021, 04:09:11 PM

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الفطر کے ابتدائی 2 روز ویکسی نیشن مراکز بند رکھنے اور تیسرے روز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 2 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب صوبہ سندھ 16 مئی سے ویکسی نیشن کی سہولت تمام عمر کے بالغان کے لیے بڑھا رہا ہے۔این سی او سی کے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز ویکسی نیشن مراکز بند رہیں گے جبکہ اس کے بعد یہ معمول کے مطابق کام کریں گے۔
وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے پہلے عید کے تینوں دن ویکسی نیشننر مراکز بند رکھنے پر غور کیا جارہا تھا۔تاہم روزانہ تقریبا 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ عید کی چھٹیاں کم کر کے ہیلتھ ورکرز کو عید کے تیسرے روز ویکسی نیشن مراکز طلب کر لیا جائے۔