بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

Tuesday, May 11th, 2021, 02:07:12 PM

لاہور: بابر اعظم نے آئی سی سی کا 'پلیئر آف منتھ' ایوارڈ جیت لیا، گذشتہ ماہ ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے قومی کپتان نے فخر زمان اور نیپالی بیٹسمین کوشل بھرٹل کو مقابلے سے باہر کیا۔بابر اعظم ماہ اپریل میں ہی ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بنے تھے۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں فخر زمان اور نیپال کے کوشل بھرٹل بھی شامل تھے جو نہ جیت سکے۔