بابر اعظم ناکام لیکن ٹیم کامیاب 

Monday, May 10th, 2021, 01:52:56 PM

لاہور: پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں  نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین بلے بازی پر  عابد علی کو  پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان اس سیریز میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا پائے اور دو میچز میں صرف دو رنز ہی بنا سکے۔