پاکستان میں کورونا کی تیسری سے اموات کا سلسلہ جاری

Monday, May 10th, 2021, 12:06:52 PM

لاہو:کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365، سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار 644، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484، بلوچستان میں 23 ہزار 447، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388، اسلام آباد میں 78 ہزار 200 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 945 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 427 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔