ملک میں کورونا کے وار جاری، 108 اموات رپورٹ

Thursday, May 6th, 2021, 02:52:43 PM

لاہور: کورونا وائرس کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 4 ہزار 198 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔ملک میں 5 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ کے 46 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 9.03 فیصد رہی اور فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 84 ہزار 172 ہوگئی ہے۔پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 45 ہزار 833 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 18 ہزار 537 مریض انتقال کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 4 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 124 تک جاپہنچی ہے۔