کورونا کی تیسری لہر مزید 119 جانیں لے گئی

Wednesday, May 5th, 2021, 12:24:47 PM

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 119 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99، بلوچستان میں 22 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341، اسلام آباد میں 76 ہزار 696 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 211 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔