سہیل احمد نے کیوں چھوڑا تھیٹر؟؟ خود وجہ بتا دی

Monday, May 3rd, 2021, 05:00:31 PM

لاہور: میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سہیل احمد نے کہا کہ میرے گھرانے کا تعلق علم و ادب اور درس و تدریس سے ہے میری پانچ فلمیں مکمل ہو چکی ہیں لیکن یہ نہیں معلوم ان کی ریلیز کب ہو گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا بیٹا بھی شوبز میں قسمت آزمائی کر رہاہے ، اس نے لندن سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے ۔میں نے اسے اس کی مرضی کے مطابق فیلڈ کا انتخاب کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ میں بچوں پر مرضی مسلط کرنے کا قائل نہیں ۔