سٹاک مارکیٹ بد ستور مندی کا شکار

Monday, May 3rd, 2021, 04:56:16 PM

لاہور:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 186.15 پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال تاحال چھائی ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈان کی ممکنہ اطلاعات نے سرمایہ کاروں کو ہاتھ روکے رکھنے پر مجبور کیا ہوا ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ 100 انڈیکس 43630 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا تھا ، کاروبار میں تیزی بھی دیکھنے کو ملی تھی۔کاروبار کے ا ختتام پر 100 انڈیکس 186.15 پوائنٹس کی مندی کے بعد 44076.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔