روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری

Monday, May 3rd, 2021, 04:52:26 PM

لاہور:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔