واٹس ایپ کا چھوٹا لیکن کارآمد فیچر

Monday, May 3rd, 2021, 04:24:52 PM

لاہور: واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔ویب بیٹا انفو کی جانب سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اِس فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود نہیں ہوگا تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔