میرا ڈونا کی موت، بڑا انکشاف ہو گیا

Monday, May 3rd, 2021, 04:17:29 PM

لاہور:میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا میں حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی، اس میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھنٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔