بنگلا دیش : مسافر بردار کشتی اور بحری جہاز میں خوفناک تصادم

Monday, May 3rd, 2021, 03:49:41 PM

لاہور: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے پدما دریا میں مسافروں سے بھری اسپیڈ بوٹ ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ کشتی الٹنے کی وجہ سے 30 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 5 افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ اب تک 26 لاشیں نکالی جا چکی ہے۔ 4 افراد کے اب بھی لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث امدادی کام جاری ہے۔