اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں اعتکاف پرمکمل پابندی 

Monday, May 3rd, 2021, 03:44:20 PM

لاہور: حکومت نے کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں آج ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھیں گے، اور نمازعصرکی ادائیگی کے بعد اعتکاف بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوگا، تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی ہے۔پنجاب اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں بھی اعتکاف پرمکمل پابندی ہے۔