کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا

Monday, May 3rd, 2021, 03:28:24 PM

کراچی: کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کیا گیا ہے، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معطل کردیا گیا ہے، کراچی، اسلام آباد کے لیے چلنے والی گرین لائن ایکسپریس بھی معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔