کورونا کی بتاہ کاریاں:وزیراعلی سندھ کا مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

Monday, May 3rd, 2021, 03:22:43 PM

کراچی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کوروناکیسز5.4 فیصد ، صحت یابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کوروناکے154 مریض انتقال کرگئے۔وزیراعلی سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سے ایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانے کے لئے پورے شہرکادورہ کریں۔