پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہونے لگی

Monday, May 3rd, 2021, 03:16:33 PM

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اناسی مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فی صد رہی۔پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 28 ہزار 44 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔