بھارت میں مغربی بنگال کے انتخابات ، مودی کو منہ کی کھانی پڑ گئی

Monday, May 3rd, 2021, 02:44:10 PM

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے ریاستی انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایسی ریاست میں جو ان کی تفرقے کی سیاست کی مخالفت کا گڑھ ہے، وہاں بی جے پی کا چارج سنبھالنے پر ذلت کا سامنا رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی کی جماعت ترنمول کانگریس  رکنی اسمبلی میں 215 نشستوں پر کامیاب ہوئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ 'بنگال نے بھارت کو بچالیا ہے'۔انتخابات میں بی جے پی اکثریت سے دور 78 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ممتا بینرجی نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے جانب سے انتخابی جلسوں سمیت متعدد عوامل کے امتزاج کی وجہ سے پورے بھارت میں پھیلے کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنا ہوگی۔کیرالا کے انتخابی نتائج میں 140 رکنی اسمبلی میں سے 99 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے لیفٹ فرنٹ حکومت میں واپس آگئی جبکہ کانگریس پارٹی کو 41 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔