ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا: جہانگیر ترین

Monday, May 3rd, 2021, 02:38:12 PM

لاہور:  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم عدالت کے سامنے پیش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں عدالت شفاف طریقے سے کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے علی ظفر کو کیس کی ذمہ داری سونپی ہے، ان سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، یہ کریمنل کیس نہیں ہے،ایف آئی ایکا اس میں کوئی کردار نہیں، یہ کاروباری معاملات کا کیس ہے، اس میں پبلک فنڈ یا خفیہ فنڈ کا کوئی معاملہ نہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ایک سال سے میرے خلاف تفتیش ہورہی ہے، 78 پیشیاں بھگت چکے ہیں جبکہ ہم کیس ختم کرنے کی بات نہیں کر رہے اور نہ بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی بات کا جواب نہیں دوں گا، ان کو ایسا کہنا زیب نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'مسلم لیگ (ن)یا پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا'۔