کیا اقرا عزیز امید سے ہیں؟

Monday, May 3rd, 2021, 02:17:52 PM

لاہور:یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اقرا عزیز اور یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو اس حوالے سے بتایا۔میزبان و اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اقرا عزیز کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس مرتبہ تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں گے۔