آئی پی ایل پر بھی کورونا کا وار

Monday, May 3rd, 2021, 01:59:28 PM

لاہور: بھارت میں کورونا کے پھیلا اور  کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث آج کلکتہ اور بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا آئی پی ایل کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔کرکٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ 'کرک بز' کے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ 3 مئی کو ہونے والا کلکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کا میچ ری شیڈول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے میچ کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ کلکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث یہ میچ منسوخ ہوا۔