بھارت میں کورونا سے تباہی جاری

Monday, May 3rd, 2021, 01:27:21 PM

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی تشویشناک، ایک روز میں مزید 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔بھارت میں کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، دارالحکومت دلی میں صورت حال سنگین ہے، جے پور گولڈن ہسپتال میں چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی۔ کئی علاقوں میں لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔