نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ کی بادشاہ ٹیم بن گئی

Monday, May 3rd, 2021, 01:23:12 PM

دبئی: آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی، نیوزی لینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔فہرست میں آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کا چوتھا، جنوبی افریقہ پانچواں اور پاکستان کو چھٹی پوزیشن دی گئی ہے۔