پاکستان کا ویکسینیشن کے عمل میں ایک اور بڑا قدم

Monday, May 3rd, 2021, 01:15:08 PM

اسلام آباد:میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، نوے فیصد حفاظتی دوا پاکستان خریدے گا، مفت اور عطیے والی ویکسین پر انحصار کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کاعمل مربوط حکمت عملی کے تحت شروع کیا، ویکسین بنانے والی کمپنی سے گزشتہ سال سے بات چیت جاری ہے، کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پرپابندی لگا رکھی ہے تاہم اہداف حاصل کر لیں گے۔