مریم نواز کا انتخابی اصطلاحات سے متعلق عمران خان کے ٹویٹ پر رد عمل آگیا

Saturday, May 1st, 2021, 04:39:48 PM

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ ڈسکہ میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے والی پارٹی تحریک انصاف کی تھی، لیکن عمران خان صاحب آپ نے انتخاب سے دور بھاگنے کی کوشش کی،ن لیگ نے آپ کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی میں این اے 249 میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف آخری نمبر پر آئی، خان صاحب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔