وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کوکھلی دعوت

Saturday, May 1st, 2021, 04:10:43 PM

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ این 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آٹ رہا، کم ٹرن آٹ کے باوجودتمام جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں، سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا، 1970 کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اور نتائج پر سوالات اٹھائے گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن میں 133 حلقوں پرانتخابی عذرداری کی شکایات سامنے آئیں، ہم نے 4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاچاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی، دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن بنوانے میں سال لگا، 126 دن دھرنادیناپڑا، جوڈیشل کمیشن نے2013 کے انتخابات میں 40 خامیوں کی نشاندہی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سیٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں، الیکشن ساکھ برقرار رکھنے کاواحدحل ووٹنگ مشین اورٹیکنالوجی کااستعمال ہے۔