این اے 249:مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

Saturday, May 1st, 2021, 03:58:27 PM

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے حتمی نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔ ای سی پی نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔الیکشن کمیشن 4 مئی کو لیگی رہنما کی درخواست سنے گا، تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں نون لیگ نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔