فواد چودھری نے کرکٹ کے متوالوں کو خوشخبری سنا دی 

Saturday, May 1st, 2021, 03:33:17 PM

لاہور:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ انگلش ٹیم پاک سرزمین پر کھیلنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں سال ہی دونوں ملکوں کے درمیان سیریز ہوگی۔اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے دوستوں کی طرح عزیز برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ مجھے یہ جان پر بہت خوشی ہوئی کہ 16 سال کے عرصہ کے بعد بالاخر برطانیہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ انگلش ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستانی سرزمین کا دورہ کرے گی۔