بھارتی صحافی روہت سردانا کی کورونا کے باعث موت

Saturday, May 1st, 2021, 03:08:52 PM

لاہور: بھارتی صحافی اور سینئر اینکر روہت سردانا کی کورونا وبا سے انتقال کر گئے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ روہت سردانا کی موت پر صحافتی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج کا اظہار کیا گیا۔روہت سردانا نیوز چینل آج تک کے ساتھ وابستہ تھے اور دنگل نامی پروگرام کی میزبانی کرتے تھے جس میں وہ سیاسی اور معاشرتی معاملات پر سنجیدہ بحث و مباحثوں کے حوالے سے مشہور تھے۔اس سے قبل وہ زی نیوز کے ساتھ وابستہ رہے اور ایک سیاسی پروگرام کے اینکر پرسن تھے۔انہیں حکومت نے 2018 میں گنیش شنکر ودیارتی پورسکر ایوارڈ سے نوازا تھا۔روہت سردانا کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ ہسپتال میں رہے اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔ان کے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور والدین ہیں۔