یوم حضرت علی کے جلوسوں سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

Saturday, May 1st, 2021, 02:36:46 PM

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یوم حضرت علی کے جلوسوں سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس ہوا، این سی اوسی اجلاس میں اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق اقادری اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام کی بریفنگ کے بعد حکومت نے یوم حضرت علی کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم حضرت علی کی ماتمی مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہوں گی، جس میں محدود افراد شریک ہوسکیں گے، ماتمی مجالس پر مساجد و تراویح والی ایس او پیز لاگو ہونگی۔