آسٹریلیا نے اپنے ہی شہریوں کو مجرم قرار دیدیا

Saturday, May 1st, 2021, 01:43:47 PM

لاہور: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ بھارت میں موجود اس کے شہریوں کو وطن واپسی کی صورت میں سزائیں دی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں موجود آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس جائیں گے تو انہیں پانچ سال جیل اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی حکومت نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کی تھی۔آسٹریلوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو بھارت میں کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر آسٹریلوی حکومت بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں تقریبا 9 ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں 600 ابتر حالات میں ہیں۔