روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

Friday, April 30undefined, 2021, 04:40:04 PM

لاہور:  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔