سٹاک مارکیٹ نفسیاتی حد سے بھی گر گئی

Friday, April 30undefined, 2021, 04:36:14 PM

لاہور:تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے، کورونا وائرس کے باعث ممکنہ طور پر لاک ڈان کی خبروں کے باعث انویسٹرز خاموش بیٹھے ہیں۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، مندی کے باعث مزید 6 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 44800، 44700، 44600، 44500، 44400، 44300 شامل ہیں جبکہ انڈیکس 44262.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔