جاپان کی معروف کمپنی ہونڈا نے ایسا کیا اعلان کیا جسے ہر کوئی سراہ رہا ہے؟؟

Friday, April 30undefined, 2021, 12:57:10 PM

لاہور: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہونڈا کمپنی نے اعلان کیا کہ 2040 تک تمام بننے والی گاڑیاں الیکڑک اور فیول سیل یعنی ہائڈروجن سے چلائی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ٹارگٹ یقینا مشکل ہے لیکن وہ کمپنی کے لیے بڑا ہدف طے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید بتاہا کہکمپنی کے اگلے 19 سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030 تک 40 فیصد الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کی جائیں گی جبکہ 80 فیصد 2035 تک فروخت کی جائیں گی۔ 2040 تک عالمی مارکیٹ میں ہونڈا کی تمام فروخت الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں پر مبنی ہوگی۔